گوالیار،مدھیہ پردیش/2ستمبر(ایجنسی)گوالیارکی لوک آیوکت پولیس نے کوآپریٹیو بینک کے
چپراسی کلدیپ یادو کے گھر پر چھاپے کی کارروائی کی ہے. لوک آیکت پولس کو
ایک گمنام شکایت ملی تھی کہ مپر کوآپریٹیو بینک کے چپراسی نے کمائی کے
تناسب میں زیادہ جائیداد جمع کی ہے.
اس شکایت کے بعد صبح تین بجے لوک آیکت کی ٹیم نے کلدیپ یادو کے پرشوتم وہار
کے گھر میں یہ کارروائی کی.
کارروائی کے دوران لوک آیکت پولس کو کروڑوں
روپے کی جائیداد ملی ہے جس میں پانچ عالیشان مکان،ایک ڈوپلکس،دو کاریں،بینک
لاکر،اور کچھ نقدی اور زیورات ملے ہیں۔
لوک آیکت پولس کے مطابق کلدیپ یادو 1983 سے کوآپریٹیو بینک میں چپراسی کے
عہدے پر کام کر رہا ہے. اس حساب سے ابھی تک کی متوقع تنخواہ15 سے 16 لاکھ
ہے، لیکن اتنے وقت میں کلدیپ کے پاس کروڑوں کی جائیداد کیسے آئی اس کی
تفتیش کی جا رہی ہے.